Saturday, April 20, 2024

شدید دھند کیوجہ سے لاہورتا شیخوپورہ موٹروے بند

شدید دھند کیوجہ سے لاہورتا شیخوپورہ موٹروے بند
January 17, 2017

لاہور (92نیوز) بارش کے بعد اب دھند نے پنجاب کوایک بار پھر لپیٹ میں لینا شرو ع کر دیا ہے۔ نیشل ہائی وے اور موٹر وے پر شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے  کئی علاقے شدید سردی کے ساتھ ساتھ دھند کی لپیٹ میں آ گئے۔ دھند کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اور موٹر وے کے اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہو چکی ہے۔ ترجمان موٹرے پولیس کے مطابق جن مقامات پر سب سے زیادہ دھند پائی جا رہی ہیں ان میں لاہور سے شیخوپورہ، اوکاڑہ، میانوالی، ساہیوال، میاں چنوں، ملتان اور بہاولپور کے علاقے شامل ہیں۔