Friday, March 29, 2024

شدید برفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری

شدید برفباری کے باوجود پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام تیزی سے جاری
January 13, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) شدید برفباری بھی راستے کی رکاوٹ نہ بن سکی، پاک افغان سرحد پر باڑلگانے کا کام تیزی سے جاری ہے، پاک فوج کے بلند حوصلہ جری جوان شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردارتاریں لگارہے ہیں۔ pakistan army پاک فوج کے بہادر سپوت شدید برفباری کے دوران بھی وطن کا دفاع کی  عظیم ذمہ داری سے غافل نہیں  ہیں ، ایک طرف شدید برفباری  تو دوسری طرف پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام کرتے  پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لئے ہر مشکل کا سامنا کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔ پاک فوج کے جری جوان  شمالی وزیرستان کے علاقے شوال کے دشوار گزار پہاڑوں میں خاردارتاریں لگارہے ہیں،شدید برف باری کے باوجود حوصلے بلند ہیں۔ یہ تھی اصل تصویر اب دیکھیں جعل سازی ، جی ہاں بھارت کی نامساعد حالات میں ملکی دفاع پر مامور اپنے فوجیوں کی جاری کردہ تصویروں کا بھانڈا برطانوی نشریاتی ادارے نے بیچ چوراہے پھوڑ دیا اور ہر تصویر کا راز کھول دیا ۔ گزشتہ دنوں بھارت نے سوشل میڈیا پر برف سے ڈھکی اور اپنی خواتین فوجیوں کی تصاویر وائرل کیں جنہیں کئی بھارتی رہنماؤں نے بھی شیئر کیا مگر جب حقیقت سامنے آئی تو سب منہ دیکھتے رہ گئے ۔ fake indian army برطانوی نشریاتی ادارے نے بتا دیا کہ برف سے ڈھکی تصویر سمندر کنارے کھڑے  بھارتی فوجی کی نہیں بلکہ ایک امریکی سرفر کی ہے ۔ اسی طرح خواتین فوجیوں کی تصویر بھی جعلی نکلی یہ تصویر امریکی خواتین سولجئرز کی تھی جو بغداد میں زیر تربیت تھیں ۔