Monday, May 6, 2024

شدید برفباری ، امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ‏

شدید برفباری ، امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ‏
November 12, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے متعدد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں ، سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق  وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری ہوئی ، الی نوئے،نیبراسکا،آئی اووا ،مشی گن نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ، سڑک پر پھسلن ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ شکاگو  کے ہوائی اڈوں پر نو سو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔۔انِہی میں سے ایک ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران  مسافر طیارہ رن وے پر پھسل گیا تاہم  خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ دو روز کے دوران  آرکنساس ،نیویارک اور دیگر  ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا،جہاں  چودہ سے بیس انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے ۔