Monday, September 16, 2024

شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آنے سے نیوزی لینڈ کے شمالی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں آگئے

شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی آنے سے نیوزی لینڈ کے شمالی علاقے سیلاب کی لپیٹ  میں آگئے
April 6, 2017
رینگی ٹاکی (92 نیوز) سمندری طوفان ڈیبی آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ میں تباہی مچاکر خاموش ہوگیا لیکن اسکے اثرات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ۔۔ ٓڈیبی کے باعث شدید بارشوں سے دریائے رینگی ٹاکی میں طغیانی آگئی جس سے   نیوزی لینڈ کے شمالی علاقے سیلاب کی زد میں آگئے۔۔ایج کمبی ، رینگی ٹاکی اور وینگ نوئی کے علاقے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں ایمرجنسی حالت نافذ کردی گئی ہے۔۔متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے تاہم اب بھی ہزاروں افراد ان علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث  ہزاروں گھر کئی روز سے بجلی سے محروم ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیے گئے ہیں۔ادھر محکمہ  موسمیات کی جانب سے دریائے وینگ نوئی میں بھی سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے