Monday, September 16, 2024

شدید بارشوں سے چین کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پید اہوگئی

شدید بارشوں سے چین کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پید اہوگئی
August 8, 2018
بیجنگ ( 92 نیوز) چین کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی،ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جب کہ محکمہ موسمیات نےشدید بارشوں کی اورنج وارننگ جاری کردی۔ شدید بارشوں کے سبب چین کے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ،تیز بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،خراب موسم کی وجہ سےٹریفک نظام سمیت دیگر معاملات زندگی بری طرح متاثرہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تین گھنٹوں میں سو ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے اورنج واننگ جاری کردی۔ دوسری جانب بڑا سمندری طوفان ساشان بھی آج جاپان کے ساحلوں سے ٹکرائےگا،ماہرین نے طوفان کے باعث سیلابی صورتحال اور طوفانی ہواؤں کی بھی وارننگ جاری کردی ۔ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کیلئے حکام نےطوفان سے قبل متعدد پروازیں معطل کردیں۔