Friday, April 19, 2024

شدت پسندی کے الزام میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری کی سزا ختم کرنے کی سفارش

شدت پسندی کے الزام میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری کی سزا ختم کرنے کی سفارش
January 13, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی مجسٹریٹ نے امریکا میں شدت پسندی کے الزام میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری حمید حیات کی سزا ختم کرنے کی سفارش کر دی۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک شہر سیکرو مینٹو کی مجسٹریٹ  ڈیبورا بارنس کا کہنا ہے کہ جیل میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری حمید حیات کی سزا ختم کی  جائے۔ ان کی وکیل اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے کام صحیح طرح سرانجام نہیں دے سکی جس کی وجہ سے اسے سزا ہوئی ۔ حمید حیات کو 2006 میں شدت پسندی کے الزام میں 24 برس قید کی سزا  سنائی گئی تھی۔ حمید حیات کو  اپنے والد عمر حیات سمیت جون 2005 میں گرفتار کیا گیا تھا۔