Wednesday, May 8, 2024

شدت پسند فرانس میں ہونے والی یوروفٹ بال چیمپئن شپ کو نشانہ بناسکتے ہیں : امریکا

شدت پسند فرانس میں ہونے والی یوروفٹ بال چیمپئن شپ کو نشانہ بناسکتے ہیں : امریکا
June 1, 2016
واشنگٹن(ویب ڈیسک)  امریکا نے  خبردار کیاہے کہ شدت پسند فرانس میں ہونے والی یورو فٹ بال چیمپئن شپ کو   نشانہ  بناسکتے ہیں سیاح اور فٹبال شائقین دہشت گردوں کا بڑا ہدف ہوسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے یورپ جانیوالے امریکی سیاحوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح اور فٹ بال شائقین دہشت گردوں کا بڑا ہدف ہو سکتے ہیں تاہم کسی مخصوص  حملے کی نشاندہی نہیں کی گئی دس جون کو شروع ہونیوالا یورو فٹ بال ٹورنامنٹ ایک ماہ جاری رہے گاجسے دیکھنے کیلئے دس لاکھ شائقین کی فرانس آمد متوقع ہے  ۔ امریکی شہریوں کو خبر دار کیا گیا ہے کہ  ان پر یورپ بھر میں حملوں کا خطرہ ہے۔امریکا بالعموم  اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتا رہتا ہے لیکن بیس سال میں پہلا موقع ہے کہ اس نے  یورپ کے لیے الرٹ جاری کیا ہے ۔