Monday, May 13, 2024

شخصیات کیلئے پارلیمنٹ استعمال نہیں کرنا چاہئے ، فہمیدہ مرزا

شخصیات کیلئے پارلیمنٹ استعمال نہیں کرنا چاہئے ، فہمیدہ مرزا
February 21, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا کہ شخصیات کی خاطر پارلیمنٹ کو استعمال نہیں کرنا چاہئے ،  اپوزیشن کو کس چیز کا خوف ہے جو پارلیمنٹ کو یرغمال بنا لیا  ، سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ  اپوزیشن کے پارلیمنٹ کے اندر رویے کی مذمت کرتی ہوں ،شخصیات کی بجائے سندھ کے بچوں کے لئے ہنگامہ  کرنا چاہئے تھا جو پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ  سندھ میں میرے ساتھ جو ہو رہا ہے ابھی میں نے اس کا نہیں بتایا ، مجھے زندگی کا خطرہ ہے اس کیلئے  بھی پارلیمنٹ  کو استعمال نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کوئی کارڈ نہیں ، لہذا اپنے مقاصد کیلئے اسے استعمال نہ کیا جائے ۔