Thursday, March 28, 2024

شخصیات نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں،جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا لندن میں خطاب

شخصیات نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں،جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا لندن میں خطاب
November 22, 2017

لندن (92 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے لندن میں تقریب سے خطاب کیا۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شخصیات نہیں ادارے اہم ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے 800 مقدمات زیر التواء ہیں۔ تیز ترین انصاف کی فراہمی کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عدالتوں میں بارہ لاکھ سے زائد مقدمات زیر التو ہیں۔ انصاف کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے۔