Monday, May 20, 2024

شجر کاری کیلئے قوم میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود

شجر کاری کیلئے قوم میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود کہتے ہیں شجر کاری کیلئے قوم میں آگہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات کی تکمیل پر شجر کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا وزیرا عظم عمران خان شجر کاری مہم کیلئے پرعزم ہیں،برطانوی وزیر اعظم نے بھی 10بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی ہے۔

اُنہوں نے کہا پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ کمیشن موجود ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت باقاعدگی سے ہوتی ہے۔

شاہ محمود نے کہا پانی کے معاملے پر سندھ پنجاب اور بلوچستان سندھ پر تنقید کر رہا ہے۔ ہماری پارلیمان میں پاکستان، ارجنٹینا فرینڈشپ گروپس کی موجودگی دو طرفہ پارلیمانی تعلقات کے استحکام کی علامت ہے۔ ارجنٹینا کے ساتھ زراعت،آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں

اُن کا کہنا تھا شاہ محمود قریشی اور ارجنٹائن کے سفیر نے آج اسلام آباد کے ارجنٹینا پارک میں یادگاری پودے لگائے۔ تقریب میں وفاقی وزیر سید فخر امام، وزیر مملکت  زرتاج گل، و دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔