Sunday, September 8, 2024

شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرہونیوالے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا

شجاع خانزادہ کے ڈیرے پرہونیوالے خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا
August 18, 2015
اٹک(92نیوز)کرنل رشجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والے خود کش حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کےمطابق کرنل ر شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والے خود کش حملے میں شدید زخمی ہونے والے ان کے کزن امریز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔امریز کی نماز جنازہ شادی خان میں ادا کی جائے گی۔ کرنل ر شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پاک آرمی کی جانب سے ان کی قبر پر گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی گئی۔پاک فوج کے جوانوں نے فاتحہ خوانی بھی کی۔ بعد ازاں کرنل اسد کی قیادت میں آرمی جوانوں نے ان کے اہل خانہ سے گھر میں تعزیت کی،خود کش حملہ میں منہدم ہونے والی چھت کا ملبہ تیسرے روز بھی ہٹایا نہ جاسکا۔سپیشل کرائم یونٹ کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائینہ کیا ،سراغ رساں کتوں اور بارود ڈیٹیکٹر کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ شادی خان میں خود کش حملے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد کا شجاع خانزادہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لیے آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے ۔