Sunday, September 8, 2024

شجاع خانزادہ کی شہادت پر ملک بھرکی فضا سوگوار ،پنجاب کی اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں

شجاع خانزادہ کی شہادت پر ملک بھرکی فضا سوگوار ،پنجاب کی اہم سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں
August 17, 2015
لاہور(92نیوز)اٹک خود کش حملے میں قوم کے بہادر سپوت کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کی شہادت پر پنجاب حکومت کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہےسوگ کے پہلے روز صوبائی دارالحکومت کی فضا سوگوار رہی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ تفصیلات کےمطابق اٹک خود کش حملے میں پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت بیس افراد کی شہادت پر پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تین روزہ سوگ کے پہلے روز صوبائی دارالحکومت کی فضا انتہائی سوگوار رہی۔ پنجاب اسمبلی،ایوان وزیر اعلی ،لاہور ہائی کورٹ، آئی جی آفس، جی پی او،واپڈا ہاﺅس سمیت تمام بڑی اور اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ شجاع خانزادہ قوم کے بہادر سپوت تھے ۔دہشتگردوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باوجود ان کے عزم اور حوصلے میں لغزش نہیں آئی اور وطن کی خاطر قربان ہو گئے۔