Sunday, September 8, 2024

شجاع خانزادہ کی شہادت !!! وزیر اعظم نواز شریف نے آج اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا

شجاع خانزادہ کی شہادت !!! وزیر اعظم نواز شریف نے آج اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا
August 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے آج اہم مشاورتی اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی اور شجاع خانزادہ کی شہادت کے واقعہ پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکوت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع، وزراءسمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام بھی شریک ہونگے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے واقعہ پر بھی غور کیا جائے گا۔