Sunday, September 8, 2024

شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے !!! اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی سفارش کرینگے : وزیر اعلیٰ اور پنجاب کابینہ کا شہید کو خراج تحسین

شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے !!! اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی سفارش کرینگے : وزیر اعلیٰ اور پنجاب کابینہ کا شہید کو خراج تحسین
August 17, 2015
لاہور (92نیوز) وزیرا علیٰ پنجاب نے کہاہے کہ شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں۔ ایسے عناصر کا خاتمہ کر کے ہی چین سے بیٹھیں گے۔ لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شجاع خانزادہ ان کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔ ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سفارش کریں گے کہ ان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کی بنیادیں کھوکھلی کر دی ہیں مگر ان دہشت گردوں کا صفایا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ سب کو لیڈ کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شجاع خانزادہ کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ارکان کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔