Thursday, May 9, 2024

شجاع آباد، نشئی باپ نے 3 بچوں اور پوتے کو قتل کر دیا

شجاع آباد، نشئی باپ نے 3 بچوں اور پوتے کو قتل کر دیا
October 15, 2019
شجاع آباد (92 نیوز) شجاع آباد میں نشئی باپ نے 3 بچوں اور پوتے کی جان لے لی ۔نشے کے عادی شخص نے اہل خانہ پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل جبکہ 2 کو زخمی کر دیا۔ شجاع آباد کے علاقے چک آر ایس میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی جہاں نشے کے عادی شخص نے اہل خانہ پر فائر کھول دیا۔فائرنگ کی زد میں آکر 2بیٹے ،ایک بیٹی اور ایک سالہ پوتا جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واردات میں زخمی ہونے والے 2 افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ تھانے کی پولیس کے مطابق بچوں نے باپ کو نشہ کرنے سے منع کرنے پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے قتل کیا۔ کچھ قبل باپ کو گھر والوں نے گھر سے نکال دیا تھا۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔