Friday, May 10, 2024

شجاع آباد میں قاری کی 13سالہ بچی سے بداخلاقی، مقدمہ درج ‏

شجاع آباد میں قاری کی 13سالہ بچی سے بداخلاقی، مقدمہ درج ‏
April 25, 2019

شجاع آباد ( 92 نیوز ) شجاع آباد کے نواحی علاقے میں قاری نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی بداخلاقی کانشانہ بناڈالا ۔

لڑکی  کے والد کے مطابق قاری زاہد زبردستی بچی کے ساتھ 2سال سے بداخلاقی کررہاتھا اور کسی کو بتانے پر قتل کی دھمکیاں دیتاتھا ۔ 

پولیس نے ملزم قاری زاہدکوگرفتار کر کے مبینہ بداخلاقی کا مقدمہ درج کرلیا ہے  جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی 13 سالہ بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ۔ ایس ایچ او عمر دراز کے مطابق لڑکی کے ڈی این ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔