Monday, May 6, 2024

شجاع آباد میں زمیندار کا مسلح افراد کے ہمراہ خواتین پر مبینہ تشدد

شجاع آباد میں زمیندار کا مسلح افراد کے ہمراہ خواتین پر مبینہ تشدد
August 27, 2018
شجاع آباد ( 92 نیوز) شجاع آباد کے علاقےقاضی والا میں زمیندار نے مسلح افراد کے ہمراہ خواتین پر مبینہ تشدد  کیا ہے۔ متاثرہ خواتین کا کہنا ہے کہ اُنہیں کھیت سے چارہ کاٹنے پر مبینہ  تشدد کا نشانہ بنایا گیا  جبکہ مسلح افراد نے گھر میں گھس کر سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی ۔ خواتین نے تھانہ راجا رام میں زمیندار اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دے دی۔