Friday, May 3, 2024

شجاع آباد : موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے پر پولیس اہلکار نے شہری کو پیٹ ڈالا

شجاع آباد : موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے پر پولیس اہلکار نے شہری کو پیٹ ڈالا
June 3, 2016
شجاع آباد(92نیوز)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موٹر سائیکل ٹکرانے پر پولیس اہلکارنےشہری پر تشدد کیا اوراسے مار مار کر لہو لہان کر دیا۔نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پرشہری پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق کالی وردی والےیہ صاحب  کسی چور،ڈاکویادہشت گردکونہیں پیٹ رہےبلکہ جناب ایک عام شہری  کواپنی طاقت دکھارہےہیں جس کاقصورصرف اتناتھاکہ  غلطی سےاس کی موٹر سائیکل پولیس اہلکارسےٹکراگئی تھی۔ نائنٹی ٹونیوزنےیہ معاملہ اٹھایاتوپولیس کےاعلی حکام ہوش  میں آئےاور شہری پروحشایہ تشددکرنےوالےاہلکارکےخلاف کارروائی کاحکم دےدیا۔ معاملہ   صرف اتناتھاکہ  شجاع آبادکارہائشی اللہ وسایا اپنی بیوی کےساتھ  بازار جا رہا تھا ۔ اسی دوران  اس کی موٹر سائیکل پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پرقانون کامحافظ غصےمیں آگیااورشہری پر گھونسوں کی بارش کر دی۔ پولیس اہلکار کے تشدد سے شہری بری طرح زخمی ہو گیاجسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔