Sunday, September 8, 2024

شجاع آباد : مبینہ پولیس مقابلے میں 20لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک

شجاع آباد : مبینہ پولیس مقابلے میں 20لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو ہلاک
August 9, 2015
شجاع آباد(92نیوز)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ہونے والے دوسرے مبینہ پولیس مقابلہ میں مانا لنگاہ گینگ کا اہم ملزم فیاض لنگاہ ہلاک ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم کی سرکی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں یکے بعد دیگرے دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ ہوگیا  دوسرئے پولیس مقابلہ میں جنوبی پنجاب کے مشہور زمانہ گینگ مانا لنگاہ کا اہم ملزم فیاض لنگاہ ماراگیا پولیس کے مطابق  ملزم فیاض اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی اطلاع پرپولیس کی بھاری نفری موضع دوندھو پہنچی اور ملزمان کو گھیرے میں لے لیا جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ملزم فیاض موقع پر مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں  کئی سنگین مقدمات درج ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے ملزم کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی ہلاک ہونے والےملزم سے ہینڈ گرنیڈ کلاشنکوف اور بڑی مقدار میں گولیاں برامد ہوئی ہیں۔ واضع رہےکہ  آج شجاع آ باد میں ہونے والا یہ دوسرامبینہ پولیس مقابلہ ہے  جبکہ ان دونوں پولیس مقابلوں میں تین  ملزمان ہلاک کیے گئے ہیں۔