Tuesday, April 23, 2024

شجاع آباد ، غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر بہیمانہ تشدد

شجاع آباد ، غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں کا لڑکے پر بہیمانہ تشدد
April 22, 2018
شجاع آباد (92 نیوز) شجاع آباد میں غیرت کے نام پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے لڑکے پر بہیمانہ تشدد کیا۔ بھینسوں کے باڑے میں باندھ کر دونوں ٹانگیں توڑ دیں۔ رسول پور میں نوجوان اللہ دتہ لڑکی سے ملنے اس کے گھر پہنچ گیا۔ لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس قدر تشدد کیا کہ عاشق نامراد کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق لڑکی کے ورثاء نے تشدد کے بعد نوجوان کو گندگی پینے پر بھی مجبور کر دیا، حالت غیر ہونے پر نوجوان کو لودھراں کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔