Thursday, May 9, 2024

شجاع آباد، دیرینہ رنجش پر مخالفین نے معمر شخص پر کتے چھوڑ دئیے

شجاع آباد، دیرینہ رنجش پر مخالفین نے معمر شخص پر کتے چھوڑ دئیے
October 16, 2019
شجاع آباد (92 نیوز) شجاع آباد کے علاقے چھجو شاہ میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے مبینہ طور پر 55 سالہ معمر شخص پر کتے چھوڑ دئیے۔ چھجو شاہ کے علاقے میں کتوں کے حملے سے 55 سالہ اللہ دتہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق 2 ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔