Thursday, April 25, 2024

شبلی فراز کا ن لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام

شبلی فراز کا ن لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام
August 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹر شبلی فراز نے ن لیگ پر قومی ادارے تباہ کرنے کا الزام لگا دیا۔ شبلی فراز نے کہا نیب نے مریم نواز کو سوالات کے جواب کے لئے بلایا ،وہ پوری بارات لے کر پہنچ گئیں۔ یہ وہی لیڈر ہیں جو کہتی تھیں لندن تو چھوڑو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ اسی طرح کے سیاسی رہنماؤں نے اداروں کو تباہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی نیب میں پیش ہوتے ہیں آرام سے جاتے ہیں سوالات کے جواب دے کر آجاتے ہیں۔ آج مریم نواز گروپ بیٹھا پریس کانفرنس کررہا تھا، کل شہبازشریف گروپ پریس کانفرنس کرے گا۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے ملک کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔ یہ کیسی لیڈر شپ ہے جو لندن میں مزے اڑا رہے ہیں اور عوام یہاں خوار ہورہی ہے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا یہ لوگ ملک کو سفارتی اور عالمی سطح پر مشکلات میں ڈال کر چھوڑ گئے۔ میں مسلم لیگ کے میڈیا ونگ کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے زبردست ڈرامہ اسٹیج کیا۔ انہوں نے اصل چیز سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ اسٹیج کیا۔ توجہ نہیں ہٹ سکتی، آپ کو جواب دینا ہو گا۔ آپ کو اپنی لوٹ مار اور کرتوتوں کا جواب دینا پڑے گا۔ شبلی فراز بولے عوام کو کنگال کرکے اربوں کھربوں کی جائیدادیں بنا کر باہر بیٹھے ہیں۔ اب یہ پھر لوٹ مار کے لیے اکٹھے ہورہے ہیں۔ یہ اب دوبارہ این آر او مانگ رہے ہیں۔ یہ ہمیں کرپشن کی تشریح کرکے بتا رہے ہیں۔ ایک مجرم ہمیں بتا رہا ہے کہ کرپشن کی تشریح کیا ہوتی ہے۔