Friday, May 17, 2024

شبلی فراز کا مریم نواز پر سانحہ مچھ پر سیاست کرنے کا الزام

شبلی فراز کا مریم نواز پر سانحہ مچھ پر سیاست کرنے کا الزام
January 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مریم نواز پر تنقیدی وار کرتے ہوئے سانحہ مچھ پر سیاست کرنے کا الزام عائد کردیا۔

انہوں نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بلوچستان میں فوجی جوان شہید ہوتے رہے لیکن ان کیلئے منہ سے ایک لفظ نہیں نکلا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملزمان کو گرفتار کرنے میں لگے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا، یہ کون ہوتی ہیں وزیر اعظم کو بتانے والی؟، وزیر اعظم نے کہا تھا چند عناصر کی واقعے کی آڑ میں بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ اِن کے چچا کے دور میں لاہور میں خواتین کو گولیوں سے بھون ڈالا گیا اس کا کون جواب دے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ناکامی کے بعد اس طرح کے حربے شروع کیے تھے، جو قابل مذمت ہے۔