Saturday, May 11, 2024

شبلی فراز کا بجلی کے منصوبوں میں سابق ن لیگ حکومت پر کک بیکس لینے کا الزام

شبلی فراز کا بجلی کے منصوبوں میں سابق ن لیگ حکومت پر کک بیکس لینے کا الزام
August 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بجلی کے منصوبوں میں سابق ن لیگ حکومت  پر کمیشن اور کک بیکس لینے کا الزام لگا دیا۔ شبلی فراز نے کہا پی ٹی آئی حکومت آئی پی پیز کو نئے معاہدوں پر لائی، ن لیگ نے ہمیشہ مصنوعی چیزیں دکھا کر عوام کا خون چوسا۔ ن لیگ کی حکومت نے کبھی بھی آئی پی پیز پر ہاتھ نہیں ڈالا۔ ن لیگ نے آئی پی پیز سے انتہائی مہنگے معاہدے کیے۔ ہماری حکومت ان معاہدوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی تھی۔ شبلی فراز نے کہا شہباز شریف نے ایسے باتیں کیں جیسے کسی اور ملک سے آئے ہیں۔ اداروں کی تباہی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔ ان کا ایجنڈا صرف مال بنانا ہے۔ بجلی منصوبوں میں کمیشن لیا۔ عوام ان کی کرپشن کی وجہ سے مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔ یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے کمیشن لیں اور کک بیکس لیں۔ انہوں نے تو پاکستان کو بجلی امپورٹ کرنے والا ملک بنا دیا تھا۔ ہماری حکومت آئی پی پیز کو نئے معاہدوں پر لائی۔ آئی پی پیز سے معاہدوں میں ہم نقصان کم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا ملک میں ڈیمز بھی نہیں بنائے گئے۔ اب ہماری حکومت نے ڈیمز بنانے شروع کیے ہیں۔ عوام اس طرح کی مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ادھر حماد اظہر کا کہنا تھا عمران خان کی قیادت میں ان کے گرد گھیرا تنگ کرتے رہیں گے۔ ان دو خاندانوں نے جتنے بگاڑ پیدا کیے، انہیں درست کریں گے۔