Friday, March 29, 2024

شبلی فراز کا این اے 133 کا ضمنی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا مطالبہ

شبلی فراز کا این اے 133 کا ضمنی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا مطالبہ
October 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر شبلی فراز کا این اے 133 کا ضمنی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرانے کا مطالبہ کردیا۔

شبلی فراز نے ٹویٹ میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس بہترین موقع ہے، این اے 133 کا الیکشن الیکٹرانک مشین سے کرائے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ انتخابی اصلاحات ایکٹ کی دفعہ 103 کے تحت الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کرائے جاسکتے ہیں۔