Wednesday, May 8, 2024

شبلی فراز نے اپوزیشن کے احتجاج کو ناٹک قرار دے دیا

شبلی فراز نے اپوزیشن کے احتجاج کو ناٹک قرار دے دیا
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات شبلی فراز نے اپوزیشن کے احتجاج کو ناٹک قرار دے دیا۔

شبلی فراز نے کہا نواز شریف ایک اداکار ہیں جو مشکل وقت میں کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں۔ بھٹو کی پھانسی میں معاون بننے والے پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ اپوزیشن نے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر استعفوں کا آخری پتہ بھی کھیل لیا۔ اب پیچھے ہٹ رہی ہے۔ مریم نواز اقتدار کو پیدائشی حق سمجھتی ہیں اور اقتدار کی ہوس میں لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

انہوں نے کہا اگر وزیراعظم لیڈر آف دی ہاؤس فیٹف کی باتیں مان لیں، نیب کے دانت کاٹ دیں تو یہ این آر او ہی ہو گا۔ کوئی بھی جرم کرتا ہے تو اس کی سزاہوتی ہے۔ کوئی پہلے پکڑا جائے یا بعد میں پکڑا ضرور جائے گا۔ نواز شریف خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جوانقلابی بنے ہوئے ہیں وہ باہر بیٹھ کر بڑکیں نہ ماریں بلکہ ملک میں آکر پارٹی کو لیڈ کریں۔