Thursday, March 28, 2024

شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے الگ کرنے کی سازشیں شروع ، ذرائع

شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے الگ کرنے کی سازشیں شروع ، ذرائع
July 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایف بی آر میں انتظامی مسائل نے سر اٹھا لیا۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے الگ کرنے کی سازشیں شروع ہو گئیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی صورتحال کو جون کا توں چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔ ایف بی آر کے اندر اور وفاقی حکومت کی جانب سے شبر زیدی پر عہدہ چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018-19 کے محصولات میں خسارے کے بعد فوری اصلاحی پروگرام پر عمل درآمد رک گیا۔ 3932 ارب روپے کی محصولات اکھٹے ہوئے جو ہدف سے 300 ارب روپے کم ہیں ۔ 2019-20 کے بجٹ میں کم از کم 1500 سو ارب روپے محصولات بڑھانے کا پروگرام مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ دوسری طرف ملک میں تاجروں کے احتجاج اور ہڑتالوں کے بعد شبر زیدی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی بنانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ اس تجویز پر ایف بی آر کے پبلک ریلشنز حکام نے مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔