Tuesday, April 16, 2024

شبر زیدی کا ایف بی آر سے رخصت ہونیکا فیصلہ

شبر زیدی کا ایف بی آر سے رخصت ہونیکا فیصلہ
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کیا چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہاتھ کھڑے کردیئے؟ ٹیکس وصولیوں میں مسلسل ناکامی پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی دلبرداشتہ ہوگئے؟ ذرائع کا کہنا ہے شبرزیدی نے ادارے سے رخصت ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور ایف بی آر حکام سے اختلافات سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی دلبرداشتہ ہو گئے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شبرزیدی نے ادارے سے رخصت ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی زیر صدارت غیررسمی اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر ممبران، ڈائریکٹر جنرلز نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نے ادارے سے رخصتی پر مشاورت کی۔ایف بی آر کی ماہانہ بورڈ ان کونسل کے اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین ایف بی آر طبی وجوہات کی بناء پر رخصت پر جارہے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی کام جاری رکھنے کو طبیعت کی بہتری سے مشروط کردیا ہے۔