Thursday, April 25, 2024

نجی یونیورسٹی میں خطاب کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، شبر زیدی

نجی یونیورسٹی میں خطاب کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، شبر زیدی
December 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے بارے اپنی ویڈیو پر وضاحت جاری کردی۔

شبر زیدی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نجی یونیورسٹی میں خطاب کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی تقریر سے صرف 3 منٹس نکالے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں۔