Thursday, May 9, 2024

شبر زیدی نے استعفیٰ د یدیا، جلد حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیگا، سراج الحق

شبر زیدی نے استعفیٰ د یدیا، جلد حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیگا، سراج الحق
February 11, 2020
لاہور (92 نیوز) شبر زیدی نے استعفیٰ دے دیا ہے، جلد حفیظ شیخ بھی بھاگ جائے گا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں چل چلاؤ کا نظام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا بس چلے تو یہ ریلوے اور پی آئی اے کو بھی فروخت کر دے، کوئی ایک آدمی بھی ایسا نہیں جو موجودہ صورتحال پر اطمینان محسوس کرے۔ سراج الحق  بولے کہ ایک وقت آئے گا یہ لوگ قائد اعظم کا مزار  فروخت  کردیں گے، صدر اور وزیر اعظم کیلئے چندہ اکٹھا کرنا ہوگا تاکہ ان کا گزارہ ہو سکے۔