Friday, March 29, 2024

شباب ملی کے کارکنوں کا پولیس سے جھگڑے پر ملت پارک تھانے پر دھاوا، فرنیچر، دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں

شباب ملی کے کارکنوں کا پولیس سے جھگڑے پر ملت پارک تھانے پر دھاوا، فرنیچر، دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں
June 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) شباب ملی کے کارکنوں نے ملت پارک پولیس سے جھگڑے کے بعد تھانے کا فرنیچر، دروازے کھڑکیا ں توڑ ڈالیں۔ پولیس کی ہوائی فائرنگ کیخلاف کارکنوں نے چوک یتیم خانہ میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا۔ شباب ملی کے کارکن اکرم کا اپنے برادر نسبتی ستار کے ساتھ تنازعہ تھا، دونوں صلح کیلئے تھانے گئے تھے جہاں دوبارہ جھگڑا ہو گیا۔ پولیس نے دونوں کے خلاف جھگڑے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ شباب ملی کے کارکنوں نے اکرم کو چھڑانے کی کوشش کی جس پر پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی اور شباب ملی کے کارکنوں نے تھانے کا فرنیچر، دروازے اور کھڑکیاں توڑ ڈالیں۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی تو کارکنوں نے چوک یتیم خانہ پر سڑک بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے دوران کارکنوں نے گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔