Friday, May 17, 2024

شب معراج النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شب معراج النبی ﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
March 11, 2021

لاہور (92 نیوز) شب معراج النبیﷺ کےتناظر میں روح پرور،ایمان افروز محافل کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئےگئے،شبِ معراج النبیﷺ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

رحمتوں،برکتوں والی رات معراج النبیﷺآج مذہبی عقیدت و احترام سےمنائی گئی، مسلمان اللہ کے حضور سربسجود ہو کر اپنےگناہوں کی معافی مانگتے رہے اور حاجات کی فریاد کرتے رہے ۔ فرزندان اسلام کی اکثریت نے مساجد میں خصوصی عبادات کی،مساجد میں آنےوالے زائرین کی جان ومال کے تحفظ کےلئے ٹرپل اسٹیپ سکیورٹی انتظامات کیے  گئے ۔

شبِ معراج النبیﷺ کے حوالے سےلاہور سمیت صوبہ بھر کی مرکزی مساجد کو سجانے کے علاوہ چراغاں بھی کیا گیا، اس رات مساجد اور گھروں میں محفل نعت،درود پاک،نوافل اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

جامع مسجد داتا دربار اور بادشاہی مسجد میں بھی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں اجتماعی اور انفرادی عبادات کی گئیں ، نعت خواں حضرات گلہائے عقیدت پیش کرتے اور علما کرام برکتوں والی رات کی مناسبت سےتقاریر کیں۔

محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے شب معراج النبیﷺ کو شایان شان انداز میں منانےکےلئے انتظامات کئے گئے ۔