Thursday, April 25, 2024

 شب برآت پر اللہ کی رحمت کو بھی جوش آگیا ،مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

 شب برآت پر اللہ کی رحمت کو بھی جوش آگیا ،مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
May 23, 2016
اسلام آباد(92نیوز)شب برآت پراللہ کی رحمت کو بھی جوش آگیا ، اسلام آباد،پشاور اور سوات سمیت مختلف شہروں میں  بارش سے  گرمی کازور ٹوٹ گیا اورموسم خوشگوار ہوگیا ۔ گرمی سےمرجھائےچہرے کھل اُٹھے محکمہ موسمیات نےآج مزید کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق شدید گرمی کی لہرکےبعد شب برآت پراللہ کی رحمت بارش بن کربرسی اسلام آباد اور پشاورسمیت مختلف شہروں میں رات گئےبارش ہوئی کہیں موسلادھارتو کہیں پڑی رم جھم پھوار حسن ابدال جہلم  مانسہرہ ،سوات  اور گردو نواح میں بھی رات گئےبرکھا برسی  محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی  کی ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ اورمردان ڈویژن میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے،، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور سندھ میں سکھر اور لاڑکانہ میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔