Saturday, May 18, 2024

شاہینوں کی سری لنکا کیخلاف بدھ سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ میچ کیلئے پریکٹس

شاہینوں کی سری لنکا کیخلاف بدھ سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ میچ کیلئے پریکٹس
June 15, 2015
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کےلئے پاکستانی شاہینوں نے کمر کس لی، ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن گال میں ہوا، سیریز کا پہلا میچ بدھ کو شروع ہو گا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ وقار یونس اور دیگر کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔ پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باو¿لنگ کی پریکٹس کرائی گئی۔ وقار یونس نے فاسٹ باو¿لرز کو سری لنکن وکٹوں پر باو¿لنگ کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔ پاکستانی فاسٹ باو¿لرز تین روزہ ٹور میچ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔ پاکستانی ٹیم مکمل سیریز کھیلنے کےلئے سری لنکا میں موجود ہے جہاں وہ 3ٹیسٹ میچز کے بعد 5ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے گی۔