Friday, April 19, 2024

شاہینوں کی آسٹریلیا کےخلاف مجموعی برتری 500 رنز سے تجاوز

شاہینوں کی آسٹریلیا کےخلاف مجموعی برتری 500 رنز سے تجاوز
October 18, 2018
ابوظہبی (92 نیوز) ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے۔ شاہینوں کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 500 رنز سے تجاوز کر گئی۔ سرفراز احمد اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں بھی ہو گئیں۔ بابر اعظم 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ اظہرعلی 64اور اسد شفیق 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سینئر بلے باز اظہرعلی اپنی لاپرواہی کے باعث 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس سے قبل اوپنر بلے باز فخر زمان نے 66  رنز بنائے ، وہ لیون کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔