Sunday, September 8, 2024

شاہینوں نے کیویز کو 16رنز سے پچھاڑ دیا

شاہینوں نے کیویز کو 16رنز سے پچھاڑ دیا
January 15, 2016
آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سولہ رنز سے شکست دے دی، ایک سو بہتر رنز کے تعاقب میں کیوی ٹیم ایک سو پچپن رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق آک لینڈ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹ نے اسکور بورڈ پر ایک سو اکہتر رنز کا مجموعہ سجا دیا۔ احمد شہزاد سولہ، شعیب ملک بیس اور محمد حفیظ اکسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے عمر اکمل نے چوبیس، عماد وسیم نے اٹھارہ اور کپتان شاہد آفریدی نے آٹھ گیندوں پر تئیس رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں آفریدی نے محمد عامر کی گیند پر کپتان کیچ ولیمسن کا کیچ چھوڑا، کین ولیمسن اس کے بعد اکہتر رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ کولن منرو نے ستائیس گیندوں پر چھپن رنز بنا کر خطرے کی گھنٹی بجائی لیکن وہاب ریاض نے انہیں بھی پویلین کی راہ دکھادی۔ ان دو کے علاوہ کوئی کیوی بیٹسمین پاکستانی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا، پوری ٹیم ایک سو پچپن رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ تئیس رنز، دو وکٹیں، ایک رن آؤٹ اور دو شاندار کیچ کرنے پر کپتان آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ match