Sunday, September 8, 2024

شاہینوں نے دباﺅ برداشت کر لیا تو اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا : عمرگل

شاہینوں نے دباﺅ برداشت کر لیا تو اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا : عمرگل
March 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کے سٹار باو¿لر اور یارکر سپیشلسٹ عمر گل نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اعصاب قابو میں رکھے تو پھر فتح شاہینوں کا مقدر بنے گی۔ آفریدی رنز کریں یا نہ کریں مخالف ٹیم پر ان کا بہت دباﺅ ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار بالر عمر گل نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرے میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہو گا۔ شاہینوں نے دباﺅ برداشت کر لیا تو پھر انہیں اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ آفریدی میچ ونر ہیں۔ ان کی موجودگی میں مخالف کیمپ گھبراہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ عمر گل کا کہنا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ اور ورلڈکپ میں فتوحات کا ریکارڈ برقرار رکھنے کا دباﺅ اس مرتبہ بھارتی ٹیم پر ہو گا۔