Friday, April 26, 2024

شاہینوں اور پروٹیز کے معرکے میں بارش کی پیش گوئی

شاہینوں اور پروٹیز کے معرکے میں بارش کی پیش گوئی
March 5, 2015
آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک نائنٹی ٹو نیوز) ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہفتے کو ہونیوالے میچ میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ میچ بارش کی نذر ہونے سے پاکستان کو ایک پوائنٹ ملے گا اور کوارٹرفائنل تک رسائی کا راستہ بھی آسان ہو جائے گا۔ پاکستان کو 1992  کے ورلڈ کپ کی طرح اس بار بھی ابر کرم برسنے کا فائدہ مل سکتا ہے۔ سات مارچ کو گرین شرٹس اور پروٹیز کا  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ٹاکرا ہو گا۔ دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گی لیکن  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز آکلینڈ میں بارش کا امکان ہے۔ میچ  بارش سے متاثر ہوا تو  گرین شرٹس کو فائدہ ہو گا۔ ایک پوائنٹ ملنے سے قومی ٹیم کے کوارٹر فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ پھر پاکستان کو صرف آئرلینڈ کے خلاف میچ جیتنا ہو گا۔ انیس سو بانوے میں انگلینڈ کے خلاف چوہتر رنز پر ڈھیر ہونےوالی پاکستانی ٹیم کو اِسی بارش نے فائدہ پہنچایا تھا اور ابر کرم دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینے کا سبب بنا تھا۔