Friday, April 26, 2024

شاہین شاہ آفریدی کی فارم میں واپسی ، وسیم اکرم نے ٹپس دیں

شاہین شاہ آفریدی کی فارم میں واپسی ، وسیم اکرم نے ٹپس دیں
June 27, 2019
برمنگھم ( 92 نیوز) شاہین شاہ آفریدی  کی فارم میں واپسی اور عمدہ باؤلنگ کا راز کھل کر سامنے آ گیا ،  اس شاندار باؤلنگ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ہیں۔سوئنگ کے سلطان نے شاہین کوٹپس دیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل ماضی کے عظیم آل راؤنڈر  وسیم اکرم نےشاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ فل لینتھ پر گیندیں زیادہ کریں،انہیں شارٹ پچ گیندوں پر کنٹرول کرنا اوربلے بازوں کیخلاف جارحانہ اپروچ اپنانا ہوگی ،وسیم اکرم کو لگتا ہے انکے مشورے کام کرگئے۔ شاندار باؤلنگ پر بوم بوم شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ، گریٹ آفریدی، جب کہ سابق بھارتی بلے باز محمد کیف  بھی کہہ اٹھے پاکستان نے اس بچے کو اتنا عرصہ کہاں چھپا کر رکھا،یہ اسپیشل ٹیلنٹ ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے  97رنزبنانے والے جمی نیشم کیخلاف میڈن اوور کیا ۔ شاہین شاہ آفریدی ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ،شائقین کی جانب سے  نوجوان فاسٹ باؤلر کوانکی متاثرکن کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کرکٹ نیوزی لینڈ بھی شاہین شاہ آفریدی کے شاندار اسپیل کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔