Thursday, April 25, 2024

شاہین ایئرلائنزکی پرواز میں فنی خرابی،طیارے کی  کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری

شاہین ایئرلائنزکی پرواز میں فنی خرابی،طیارے کی  کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری
January 20, 2017
کراچی(92نیوز)شاہین ایئرلائنزکی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی ہے ۔ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری کی جارہی ہے ۔ طیارے کو فیول کے خاتمے کیلئے فضا میں چکر لگانے کی ہدایات کی گئی ہےجبکہ جناح ٹرمینل پر ایمرجنسی نافذ کرکے فائر ٹینڈرز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کےمطابق پرواز میں تین سو مسافر سوار ہیں۔