Friday, April 26, 2024

شاہین ایئرلائن کو پرواز کی اجازت، لائسنس کی تجدید کر دی گئی

شاہین ایئرلائن کو پرواز کی اجازت، لائسنس کی تجدید کر دی گئی
September 1, 2018
ریاض (92 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حاجیوں کی واپسی پر پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے شائین ایئرلائن کو عارضی طور پر اجازت دے دی۔ شاہین ایئرلئن کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس تیس اگست کو ختم ہو گیا تھا جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ دینے سے انکار کیا تھا  لیکن میڈیا پر عازمین حج کی واپسی سے متعلق خبر نشر ہوئی تو اجازت نامہ دیا گیا۔ شاہین ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے حجاج کرام کی واپسی کیلئے جلد ہی سروس شروع کر دی جائے گی۔ قبل ازیں چین کے شہر گوانگزو میں پھنسے پاکستانیوں کی بھی سنی گئی تھی ۔  سول ایوی ایشن نے مصیبت میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے شاہین ایئرلائن کو فلائٹس کی اجازت  دی تھی۔ چینل 92 نیوز  چین میں پھسنے  پاکستانیوں کی آواز بنا تو چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی  معاملے کا نوٹس  لیتے ہوئے مسافروں کو وطن واپس لانے کی ہدایت کی۔ شاہین ائیر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث 3 سو  مسافر چین کے شہر گونزو کے  پھنس گئے تھے ۔