Sunday, September 8, 2024

شاہین اور کیویز فیصلہ کن معرکے کیلئے تیار

شاہین اور کیویز فیصلہ کن معرکے کیلئے تیار
January 21, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوینٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ شاہینوں اور کیویز کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ جو ٹیم تیسرا میچ جیتے گی نہ صرف سیریز دو ایک سے اپنے نام کر لے گی بلکہ رینکنگ میں بھی پانچویں پوزیشن پر آ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو سولہ رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز نے کپتان کین ولیمسن اور مارٹن گپٹل کی ریکارڈ ساز پارٹنر شپ کی بدولت مہمان ٹیم کو دس وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔ دونوں ٹیمیں تیسرا اور آخری میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ میچ کی اہمیت کے پیش نظر دونوں ٹیموں میں ایک یا دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔