Saturday, May 18, 2024

شاہی قلعہ لاہور کے دائیں جانب اکبری دور کا حمام دریافت ہوا

شاہی قلعہ لاہور کے دائیں جانب اکبری دور کا حمام دریافت ہوا
February 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) شاہی قلعہ لاہور کے دائیں جانب اکبری دور کا حمام دریافت کر لیا گیا۔ مغل دور حکومت  تاریخ میں ایک ایسے دور کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا جس میں فن و ثقافت ،خطاطی، خوبصورت  اور وسیع عمارتوں اور باغوں کی تعمیر کا ہنر  اپنے عروج کو پہنچا اور تقریبا ہر مغل حکمران نے انکی جانب اپنی بھرپور توجہ مزکور کی ۔ حال ہی میں دریافت ہونے والا اکبری حمام شاہی قلعے کے اکبری دروازے کے دائیں جانب واقع اکبری محل کے عین نیچے موجود ہے جسے انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود اس دور کے کاریگروں نے کمال مہارت سے تعمیر کیا ہے۔ اسٹنٹ ڈائریکٹر فصیح گیلانی کا کہنا ہے سینکڑوں ٹن مٹی کو نکالنے کے بعد اکبری حمام دریافت ہوا۔ اس میں اور شاہی حمام میں زیادہ فرق نہیں۔ ممکنہ طور پر مساج سٹیم اور شاور کے تین حصے ہیں جس میں پانی کو محفوظ رکھنے اور نکاس کے لیے، چھوٹی نالیاں بھی موجود ہیں۔ سولہویں صدی میں تعمیر ہونے والے شاہی قلعہ جو مسمار تو ہو گیا لیکن اس کے نیچے حمام آج بھی برقرار ہے جس کا تھری ڈی سکیچ تیار کیا جارہا ہے۔