Thursday, March 28, 2024

شاہی خاندان کی ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کی افواہ کی تردید

شاہی خاندان کی ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کی افواہ کی تردید
December 3, 2019
لندن ( 92 نیوز) برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوئم کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر پھیلنے پر ردعمل دیتے ہوئے شاہی خاندان  کے ایک ترجمان نے ملکہ کی موت کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رائل سینٹرل کے ایڈیٹر چارلی پروکٹر نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ملکہ ایلزبتھ دوئم  کی ہارٹ اٹیک کے نتیجے میں دنیا سے چل بسنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔ شاہی خاندان کے ایک ترجمان نے  کہا کہ ملکہ کی موت کی افواہ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے پھیلنا شروع ہوئی اور تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی ۔ چارلی پروکٹر نے لکھا  ملکہ کا انتقال نہیں ہوا، وہ زندہ اور صحت مند ہیں اور آج بکنگھم پیلس میں نیٹو ممالک کے حوالے سے تقریب میں صدر ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں کی میزبانی کریں گی۔