Monday, May 13, 2024

شاہی خاندان نے عمر مختیار کو ڈیانا ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا

شاہی خاندان نے عمر مختیار کو ڈیانا ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا
July 8, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) لندن کے شاہی خاندان نے عمر مختیار کو ڈیانا ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا ، فیصل آباد کے نوجوان نے غربت کی چکی میں پسے طلباء کو آسرا دیکر علم کی شمع روشن کی۔

اٹھارہ سالہ نوجوان عمر مختار کی صلاحیتیں کسی لیڈر سے کم نہیں، تعلیمی میدان میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں برطانوی شاہی خاندان نے ڈیانا ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا۔

اے لیول کا یہ  طالبعلم چند سال قبل پڑھا لکھا پاکستان کا خواب لئے میدان میں اترا اور غربت کے باعث تعلیم سے محروم طلباء کو تھام لیا  اور ان کے تعلیمی اخراجات کا ذمہ لے لیا ، نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ایک مقصد لیکر نکلے اور کامیاب ہوئے۔

باہمت نوجوان کو فخر ہے کہ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزدگی ان کی ہمت کو مزید بڑھائے گی۔نوجوان نے پیغام دیا کہ علم کی شمع روشن کرنے کیلئے دیگر مخیر حضرات بھی آگے بڑھیں۔

عدم مساوات کو تعلیم کے ذریعے سے مٹانے کا عزم لیے عمر مختار، نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل بن چکے ہیں۔