Saturday, May 11, 2024

شاہی جوڑے کے برطانوی شاہی محل سے راستے جدا

شاہی جوڑے کے برطانوی شاہی محل سے راستے جدا
January 10, 2020
 لندن (92 نیوز) شاہی جوڑے کے برطانوی شاہی محل سے راستے جدا ہو گئے۔ مادام تساؤ میوزیم نے ہیری اور میگھن کے مجسمے شاہی خاندان سے الگ کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ الزبیتھ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد  نے معاونین کو کہا کہ شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن کے  شاہی خاندان میں مستقبل کے حوالے سے قابل عمل حل کی  فوری تلاش کریں۔ بکنگھم پیلس کے ذرائع کے مطابق ملکہ، پرنس چارلس اور پرنس ولیم تمام سوالات کے جوابات چاہتے ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن نے گزشتہ روز اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب مادام تساؤ میوزیم کے ترجمان نے بتایا کہ دوسرے لوگوں کی طرح میوزیم کی انتظامیہ نے شہزادہ ہیری اور انکی بیوی میگھن کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا اور انکے مجسمے ہٹا دیئے ہیں۔