Thursday, May 9, 2024

شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا ، گورنر ، وزیر اعلیٰ نے استقبال کیا

شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا ، گورنر ، وزیر اعلیٰ نے استقبال کیا
October 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) برطانوی شاہی جوڑا اپنے پانچ روزہ دورے کے چوتھے روز لاہور پہنچ گیا، گورنر چودھری سرور اور  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مدلٹن کا لاہور آمد پر استقبال کیا۔ برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچا تو  زندہ دلان لاہوریوں نے پلکیں بچھا دیں ،لاہور پہنچنے پر گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاہی مہمانوں کا استقبال کیا،شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو گلدستہ پیش کیاگیا۔ گورنر پنجاب اوروزیر اعلیٰ  نے مہمانوں کو سوینیر اور تحائف  پیش کیے، شہزادہ ولیم کو زیتون کی لکڑی سے بنی چھڑی اور پینٹنگ،کیٹ مڈلٹن کو شال اور دیگر تحائف پیش کیے گئے ۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد پرنس ولیم اور کیٹ ایس او ایس ویلیج پہنچے ،بچوں میں گھل مل گئے اور کیک کاٹا۔ https://youtu.be/Pr2eEKMu4f4 شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے تو چیئرمین پی سی بی اور دیگر حکام نے استقبال کیا،شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ نے کرکٹ بھی کھیلی ۔ مہمانوں کی ضیافت کیلئے لذیذپکوان بھی تیار کیے گئے ،شاہی مہمان پاکستانیوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ لاہور کے مختلف مقامات کی سیر کے بعد شام کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔