Friday, March 29, 2024

شاہراہیں بند اور شٹرڈاؤن پر اپوزیشن کی قوت کا پتہ چلے گا، عبدالغفور حیدری

شاہراہیں بند اور شٹرڈاؤن پر اپوزیشن کی قوت کا پتہ چلے گا، عبدالغفور حیدری
November 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جب قومی شاہراہیں بند ہوں گی، جب شٹرڈاؤن ہوگا، تب تمہیں پتہ چلے گا کہ اپوزیشن کی قوت کیا ہے، عبدالغفور حیدری نے آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب میں وزیراعظم کو دھمکی دیدی۔ عبدالغفور حیدری بولے کہ یہ تحریک ہے، دو چار دن کا جلسہ نہیں، تحریک پورے ملک میں پھیل جائے گی، تم نے کہا تھا چند ہزار لوگ بھی اکٹھے ہوگئے تو استعفیٰ دے دو گے، اسلام آباد میں لاکھوں لوگ جمع ہیں۔