Friday, April 19, 2024

شاہراہ پاکستان کراچی پر شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو گرفتار

شاہراہ پاکستان کراچی پر شہری کو لوٹنے والے دو ڈاکو گرفتار
October 22, 2020

کراچی ( 92 نیوز) شاہراہ پاکستان کراچی پر موٹرسائیکل سوار شہری کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے دو ڈاکوؤں  کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ، ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے گئے ۔

فیڈرل بی ایریا شاہراہ پاکستان پرملزمان کو لینےکےدینے پڑ  گئے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہےکہ موٹرسائیکل سوارشہری سڑک کنارےکھڑاہے ، موٹرسائیکل سوار دوملزمان  اس کےپاس آکر رکتےہیں،اس سے پہلےکہ وہ شہری کولوٹتے سروس روڈ پرگشت کرنےوالےدوموٹرسائیکل پرسوارچارپولیس اہلکاروہاں پہنچ جاتےہیں ۔

موٹرسائیکل چلانےوالا ملزم  ہکا بکا رہے جاتاہے جس کو ایک اہلکارقابو کرلیتاہے ، جبکہ دوسرملزم سڑک پربھاگتاہے ، پولیس اہلکار جان کی پروا کئے بغیر تیز دوڑتی گاڑیوں کے درمیان ملزم کا پیچھا کرتے ہیں ،فائرنگ کےتبادلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیتےہیں ، ملزمان سے اسلحہ اور چھینےگئے موبائل فون برآمد کر لئے گئے ۔