Friday, April 26, 2024

شاہراہ نور جہاں پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا  ، خاتون جاں بحق

شاہراہ نور جہاں پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا  ، خاتون جاں بحق
December 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے شاہراہ نور جہاں پر ٹریلر  کے بریک فیل ہونے پر خوفناک حادثہ  رونما ہوا جس میں  ایک خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد شاہراہ نور جہاں تھانے کے قریب خوفناک بے قابو ٹرالر موٹر سائیکل سوار کو روندا ہوا دکان میں جا گھسا ،حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ عینی شاہد کے مطابق واقعہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ، جبکہ ہیوی مشینری دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی ۔ جاں بحق خاتون کی شناخت مصرہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں کاشف عبد الحئی، دلشاد اور منیر شامل ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔